حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی دارالحکومت کابل میں سید الشہدااسکول کے نزدیک ہوئے دہشتگردانہ حملہ اور غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کشمیر کے مدیر مولانا نذیر احمد حلمی نے کہا کہ کرہ ارض پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے لیکن بدنصیبی یہ ہے کہ سادہ لوح مسلمان عالمی سامراج کے بہکاوے میں آکر ان مذموم کاروائیوں کو انجام دے رہے ہیں ۔
مولانا نے کہاکہ دین اسلام کسی بھی صورت میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا ہےحقیقت یہ ہے کہ ان کا اسلام سے دوردور تک بھی واسطہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عرصہ دراز سے شیعہ مسلمان دہشتگردی کا شکار ہیں لیکن اصل دہشتگرد امریکہ اسرائیل اور برطانیہ ہے جو آل سعود کی حمایت سے مسلم مملکتوں میں خون کی ندیاں بہارہے ہیں ۔
حلمی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے عالمی سامراج اور اس کے چیلے بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں جودہشتگردانہ کاروائیوں کے ذریعہ اس راہ میں روڈے اٹکا رہے ہیں ۔
مولانا نے غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگردی اور خون خرابہ میں ایسےحکمران برابر شریک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔